حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)صدر لتگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
راجیندر نگر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو ریل حیدرآباد میں انکی
کاوشوں کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔ تلگو دیشم کے دور
میں ہی ترقی ہوئی ہے۔انہوں
نے حیدرآباد کو آئی ٹی ہب بنانے کا سہرا تلگو دیشم کو ہی باندھا۔انہوں نے
یہاں تک کہا کہ تلگو دیشم کے مسلسل جد و جہد کی بنیاد پر ہی شہر کے اطراف
آؤٹر رنگ روڈس تعمیر کئے گئے۔